اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی

 اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی
 اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈطلب کیاتھا ،ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہوگی ،تبسم اسحاق ڈار کی گھر نیلامی کیخلاف درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت4 نومبر تک ملتوی کردی،نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -