یوسف رضاگیلانی کے نواسے نے فیملی کورٹ میں اہم بیان ریکارڈ کرادیا،فیصلہ محفوظ 

یوسف رضاگیلانی کے نواسے نے فیملی کورٹ میں اہم بیان ریکارڈ کرادیا،فیصلہ ...
یوسف رضاگیلانی کے نواسے نے فیملی کورٹ میں اہم بیان ریکارڈ کرادیا،فیصلہ محفوظ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیملی کورٹ میں یوسف رضاگیلانی کے نواسے نے ماں فضابتول کیساتھ رہنے کابیان دے دیا،بچے نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ میری عمر 18 سال ہو چکی ہے ،ماں کے ساتھ رہنا چاہتاہوں۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق فضا بتول کے بیٹے کی گارڈین کورٹ میں باپ خرم خان سے ملاقات کے کیس پر سماعت ہوئی، عدالت میں فضا بتول گیلانی کابیٹا اپنے ماموں علی موسیٰ گیلانی کے ہمراہ پیش ہوا،بچے نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ میری عمر 18 سال ہو چکی ہے ،مان کے ساتھ رہنا چاہتاہوں،اسفریارعلی نے کہاکہ مجھے ماں کے ساتھ رہنے کاحکم دیا جائے اور مجھے کوئی ہراساں نہ کرے ،عدالت نے فضابتول کے بیٹے کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔