اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہو گا، یوٹیلیٹی سٹورزپر چینی، آٹا اورگھی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہو گا، یوٹیلیٹی سٹورزپر چینی، آٹا اورگھی کی ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہو گا، یوٹیلیٹی سٹورزپر چینی، آٹا اورگھی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،اقتصادی رابطہ کمیٹی میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سبسڈی پر دی جانے والی اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت صنعت وپیداوارنے چینی، آٹے اور گھی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیارکرلی ہے ،سمری منظوری کیلئے آج ای سی سی اجلاس میں پیش کئے جانے کاامکان ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور پر چینی 9 روپے فی کلو مہنگی کرنے کی تجویزہے،چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 20 کلو تھیلا 60 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ،آٹے کے 20 کلو ٹھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھا کر 860 روپے کرنے کی تجویزہے، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کی تجویزہے، گھی کی قیمت170 روپے سے بڑھ کر 180 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ آر ایل این جی پر سی این جی کے نئے لائسنس کے اجرا کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا،منگریو اور مٹھڑی فیلڈ سے گیس ایلوکیشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -