مولانافضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج مریم نوازاورلیگی قائدین سے ملاقات کریں گے

مولانافضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج مریم نوازاورلیگی قائدین سے ملاقات کریں گے
مولانافضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج مریم نوازاورلیگی قائدین سے ملاقات کریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج مریم نوازاورلیگی قائدین سے ملاقات کریں گے۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نوازاورپارٹی کے دیگر رہنما ملاقات میں موجود ہوں گے،جمعیت علمائے اسلام (ف)کے اہم قائدین بھی ملاقات میں شرکت کرینگے ،ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال،پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری، دیگر رہنماﺅں پر غداری کے مقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا، پی ڈی ایم کے جلسوں اور دیگر سرگرمیوں پر مشاورت ہوگی ، فضل الرحمان اور وفد کو نائب صدر مریم نواز کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -