نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کا معاملہ ، پاکستانی ہائی کمیشن کے افسروں کا تحریری بیان سامنے آگیا

نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کا معاملہ ، پاکستانی ہائی کمیشن کے افسروں کا ...
نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کا معاملہ ، پاکستانی ہائی کمیشن کے افسروں کا تحریری بیان سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹس کی تعمیل کے معاملے پرلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسروں کا تحریری بیان سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے کہاکہ نوازشریف کے بیٹے کے سیکرٹری وقاراحمد نے مجھے کال کی ، وقاراحمد نے کہاکہ وہ نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری وصول کریں گے ، وقاراحمد کے مطابق وہ نوازشریف کی پارک لین لندن رہائش گاہ پر وارنٹس وصول کرے گا۔

دلدار علی ابڑونے کہاکہ ہائی کمیشن نے مجھے نوازشریف کے وارنٹس اس پتا پر تعمیل کروانے کی اجازت دے دی، وقار کے ساتھ اتفاق ہوا کہ وہ 23 ستمبر کو دن 11 بجے وارنٹس وصول کریں گے ، وقار کو بتایاکہ قونصلر اتاشی راﺅ عبدالحنان وارنٹس کی تعمیل کیلئے آئیں گے ،10بج کر 20 منٹ پر وقار نے مجھے کال کرکے وارنٹس وصولی سے معذرت کرلی ۔

عبدالحنان نے کہاکہ لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ پر 17 ستمبر کوشام 6 بجکر 35 منٹ وارنٹس کی تعمیل کیلئے گیا،نوازشریف کے ذاتی ملازم محمد یعقوب نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا،نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی بائی ہینڈتعمیل نہیں ہو سکی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -