افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ ...
افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور دوطرفہ امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ترک وزیر خارجہ نے علاقائی امن کےلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں استحکام کےلئے کردار ادا کرتا رہے گا جبکہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -