کراچی ،سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

کراچی ،سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی
کراچی ،سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستا آن لائن)سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی،زبیر چریا ، رحمان بھولا ، علی محمد ، فضل محمد ، شاہ رخ اور ارشد محمد نے سزاکوچیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق تین فیکٹری ملازمین کی جانب سے شوکت حیات اور فاروق حیات ایڈووکیٹ نے اپیل دائر کی،مجرم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر منسوب نے اپیل دائر کی،درخواست موقف اختیار کیاگیاہے کہ دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا،واضح رہے کہ عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 265بار سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -