شرجیل خان اور اعظم خان کی فٹنس، رمیز راجہ نے دونوں کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا

شرجیل خان اور اعظم خان کی فٹنس، رمیز راجہ نے دونوں کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا
شرجیل خان اور اعظم خان کی فٹنس، رمیز راجہ نے دونوں کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے قومی ٹی 20 کپ میں شریک شرجیل خان، اعظم خان اور احسان علی کی فٹنس کو مایوس کن قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان کا کہنا ہے کہ تینوں بیٹسمین باصلاحیت ہیں لیکن لاک ڈاﺅن کی وجہ سے طویل تعطل کے دوران خاصا وقت میسر ہونے کے باوجود یہ کھلاڑی اپنی فٹنس میں بہتری نہیں لا سکے، ان کو سمجھنا چاہیے کہ اس انداز میں کیریئر آگے بڑھانے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اعلیٰ معیار کی باﺅلنگ کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ فیلڈنگ کرتے ہوئے بھی کمزوری عیاں جائیں گی، اگرچہ ان کی ٹائمنگ نیچرل ہے لیکن فٹ ورک میں مستعدی نہ ہونے کی وجہ سے ناکامی کا خدشہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی شرجیل خان کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مسلسل کام کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، کوئی راتوں رات 15کلو وزن کم نہیں کرسکتا۔

مزید :

کھیل -