موبائل ٹاورز کے ٹیکس اور اشتہاری بورڈز میں 50 ارب کی کرپشن،نیب تحقیقات میں پیشرفت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موبائل ٹاورز کے ٹیکس اور اشتہاری بورڈز میں 50 ارب کی کرپشن کے معاملے نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ سابق میئر اسلام آباد انصرعزیز کیخلاف مبینہ کرپشن پر اہم ریکارڈ حاصل کرلیا، سابق میئر اسلام آباد کیخلاف اشتہارات، غیرقانونی ٹاورز اور ٹیکس چوری پر تحقیقات جاری ہیں۔
نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ انصر عزیز نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو اربوں روپے کانقصان پہنچایا، سابق میئر اسلام آباد نے 2019 میں مویشی منڈی نی نیلامی رکوائی، مویشی منڈی کی نیلامی نہ ہونے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو9 کروڑ کانقصان پہنچا۔
نیب ذرائع کامزید کہنا ہے کہ افسرغلام حفیظ اور ہاشم خان نے ٹیکس ریکوری نہیں کی،دونوں افسروں نے جاتے ہوئے ٹیکس ریکارڈ کی فائلیں غائب کردیں، موبائل کمپنیزنے نصب ٹاورز کے ٹیکس کئی سال سے ادا نہیں کئے ،کئی غیرقانونی ٹاورز نصب کرکے سرکاری کو سالانہ اربوں روپے کانقصان پہنچایا،عمارتوں پر آویزاں بورڈز اور اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی چوری کاانکشاف ہواہے۔