شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس پر سماعت، گرفتارملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس پر سماعت، گرفتارملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی ...
شوکت عزیز کیخلاف ریفرنس پر سماعت، گرفتارملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے شوکت عزیز کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے ریفرنس میں گرفتار ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کےخلاف اختیارات کے غلط استعمال کے ریفرنس میں گرفتار ملزم اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست سماعت ہوئی ۔

وکیل اسماعیل قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے وزیراعظم کے پاس کنسلٹنٹ رکھنے کااختیار نہ ہوتوملک چل نہیں سکتا، اگروزیراعظم کچھ غلط کریں تو ضرور پوچھ گچھ ہونی چاہئے ، میرا موکل وزیراعظم نہیں ، وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر رہا ہے ، اسماعیل قریشی کی تقرری کافیصلہ بورڈ کے ذریعے کیا گیاتھا۔

نیب نے اسماعیل قریشی کی بریت کی مخالفت کردی، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ احتساب عدالت اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست مسترد کرے، عثمان مرزا نے کہا کہ اسماعیل قریشی کے حوالے سے تمام ریکارڈ ریفرنس میں موجود ہے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسماعیل قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -