زمبابوے کے وفد میں کون شامل ہے اور یہ کب پاکستان پہنچے گا؟ تاریخ بھی سامنے آ گئی

زمبابوے کے وفد میں کون شامل ہے اور یہ کب پاکستان پہنچے گا؟ تاریخ بھی سامنے آ ...
زمبابوے کے وفد میں کون شامل ہے اور یہ کب پاکستان پہنچے گا؟ تاریخ بھی سامنے آ گئی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے زمبابوین کرکٹ بورڈ کا پانچ رکنی توفد 11 اکتوبر کو ملتان پہنچے گا جہاں تین ون ڈے میچز کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پانچ رکنی وفد جس میں دو ہیلتھ آفیسر، ایک سیکیورٹی آفیسر اور دو زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ارکان شامل ہیں، یہ وفد 10 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بعد ملتان کیلئے رخت سفر باندھے گا اور 11 اکتوبر کو ملتان سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائے گی جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا جبکہ 26 اکتوبر کو ٹیم ملتان پہنچے گی اور 28 اکتوبرکو نیٹ پریکٹس کرے گی، ڈومسٹک کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل سیریز بھی بند دروازوں اور تماشائیوں کے بغیر کھیلی جائے گی۔ 

مزید :

کھیل -