سپریم کورٹ نے عدم شواہد پر قتل کے نامزد ملزم کو بری کرنے کاحکم دیدیا

سپریم کورٹ نے عدم شواہد پر قتل کے نامزد ملزم کو بری کرنے کاحکم دیدیا
سپریم کورٹ نے عدم شواہد پر قتل کے نامزد ملزم کو بری کرنے کاحکم دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے قتل کے نامزد ملزم کو بری کرنے کاحکم دیدیا، عدالت نے ملزم کو عدم شواہد کی بنا پر 7 سال بعد بری کردیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے نامزد ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،ٹرائل کورٹ اورہائی کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزاسنائی تھی ،وکیل ملزم عائشہ تسنیم نے کہاکہ کیس میں شہادتوں کاتضاد پایا جاتا ہے،قتل کی واردات کا کوئی عینی شاہد نہیں ،سپریم کورٹ نے قتل کے نامزد ملزم کو بری کرنے کاحکم دیدیا ، عدالت نے ملزم کو عدم شواہد کی بنا پر 7 سال بعد بری کردیا۔واضح رہے کہ قتل کاوقوعہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں ہواتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -