آئی فون 12 سیریز کے فون 13 اکتوبر کو متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ جان کر ہی شائقین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

آئی فون 12 سیریز کے فون 13 اکتوبر کو متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کی قیمتیں کیا ...
آئی فون 12 سیریز کے فون 13 اکتوبر کو متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ جان کر ہی شائقین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ ماہ نئی سمارٹ واچز اور آئی پیڈز متعارف کرائے اور اب 13 اکتوبر کو نئے آئی فونز متعارف کرانے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے دعوت نامے بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں اور اس کی ٹیگ لائن ”ہائی سپیڈ“ رکھی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے ان ڈیوائسز کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا مگر مختلف رپورٹس میں عندیہ دیا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے پہلی بار ایک ساتھ 4 نئے آئی فونز پیش کئے جائیں گے جن میں آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہوں گے اور ہر آئی فون دوسرے سے کسی حد تک مختلف ہوگا۔
ان میں سے ایک آئی فون منی 5.4 ان ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جبکہ آئی فون 12 اور آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون پرو میکس میں 6.7 انچ اسکرین موجود ہو گی اور اس طرح یہ ڈسپلے کے لحاظ سے ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا آئی فون بھی ہو گا۔ 
ان آئی فونز میں کمپنی کا نیا اے 14 بائیونک پراسیسر ہوگا جبکہ آئی او ایس 14 آپریٹنگ سٹم دیا جائے گا جبکہ رواں سال پہلی بار ایپل کی جانب سے ایک یا 2 آئی فونز میں 5 جی سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی جس کا عندیہ ٹیگ لائن سے بھی ملتا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے ایک لیک میں اس سیریز کے فونز کی قیمتیں بھی سامنے آگئی تھیں۔
آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ اسکرین ہوگی جس کا 64 جی بی سٹوریج والا ماڈل 649 ڈالرز (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 128 جی بی والا ورژن 699 ڈالرز (ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی والا فون 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 12 اور 12 پرو دونوں کا ڈسپلے ایک جیسا ہوگا تاہم قیمتوں میں نمایاں فرق ہے، آئی فون 12 کا 64 جی بی سٹوریج والا ماڈل 749 ڈالرز (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 128 جی بی والا ورژن 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی والا فون 899 ڈالرز (ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
آئی فون 12 پرو کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 999 ڈالرز (ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 256 جی بی والا ماڈل 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی سٹوریج والا فون 1299 ڈالرز (2 لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔
آئی فون 12 پرو میکس کا 128 جی بی سٹوریج والا فون 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 256 جی بی سٹوریج والا ورژن 1199 ڈالرز (ایک لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی سٹوریج والا ماڈل 1399 ڈالرز (2 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔
چھ لیکس کے مطابق ریگولر ماڈلز میں المونیم باڈی استعمال کی جائے گی جبکہ پرو ماڈلز سٹین لیس سٹیل سے لیس ہوں گے۔ اسی طرح آئی فون 12 میں بیک پر الٹرا وائیڈ اور وائیڈ اینگل کیمرے ہوں گے جبکہ پرو فونز میں ٹیلی فوٹو لینز کے ساتھ تیسرا کیمرا بھی ہوگا جبکہ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ مہنگے آئی فونز میں آئی پیڈ پرو میں دیا گیا لائی ڈار سنسر دیا جاسکتا ہے جو اے آر اور فوٹوگرافک ایفیکٹس میں مدد فراہم کرتا ہے۔