احتساب عدالت نے شہبازشریف کو بڑی خوشخبری سنا دی، خواہش پوری ہو گئی

احتساب عدالت نے شہبازشریف کو بڑی خوشخبری سنا دی، خواہش پوری ہو گئی
احتساب عدالت نے شہبازشریف کو بڑی خوشخبری سنا دی، خواہش پوری ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف ایم این اے اور اپوزیشن لیڈر ہیں ان کو وقار کے ساتھ کھانا پیش کیا جائے۔کسی اتھارٹی کو ہرگز اجازت نہیں ہے کہ وہ ملزم کی عزت نفس مجروح کرے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ وزرات خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ملزم سلمان شہباز عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وصول نہیں کررہا۔ملزم بیرون ملک میں جان بوجھ کر عدالت کا حکم نامہ موصول نہیں کررہا۔ عدالت سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا حکم دیتی ہے۔