نوازشریف کے کزن کو بھی عدالت طلب کر لیا گیا

نوازشریف کے کزن کو بھی عدالت طلب کر لیا گیا
نوازشریف کے کزن کو بھی عدالت طلب کر لیا گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) بینکنگ جرائم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزنوں کی ملکیت کشمیر مل اور اتفاق ملز کیخلاف 70کروڑ روپے بنک قرضہ واپس نہ کرنے کی درخواست پر ملزمان میاں جاوید شفیع، طارق شفیع، زاہد شفیع اور میاں شاہد شفیع کو 16 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق نواز شریف کے چچا زاد بھائی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ وکلاءنے ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی اور کہا کہ ملزمان نے طلبی کے آرڈر کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، ملزمان ہائی کورٹ کیس میں مصروف ہیں، عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے نجی بنک کی درخواست پر نواز شریف کے کزنز کو طلب کر رکھا تھا۔

بینکنگ جرائم عدالت کے خصوصی جج منیر احمد جوئیہ کے روبرو نجی بنک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اتفاق مل اور کشمیر مل نے ستر کروڑ روپے قرضہ لیا، واپسی کیلئے متعدد نوٹسز جاری کرنے کے باوجود قرضہ واپس نہیں کررہیں، عدالت قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -