اسلام آبادہائیکورٹ، لیاقت قائم خانی کے بھائیوں، بھتیجوں کی ضمانت منظور

اسلام آبادہائیکورٹ، لیاقت قائم خانی کے بھائیوں، بھتیجوں کی ضمانت منظور
اسلام آبادہائیکورٹ، لیاقت قائم خانی کے بھائیوں، بھتیجوں کی ضمانت منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو 11 نومبر تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں کو بطور بے نامی دار شامل تفتیش کر لیا ہے۔جس پر لیاقت قائم خانی کے بھائیوں اور بھتیجوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت عالیہ نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض 11 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور نیب کو 11 نومبر تک ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 11 نومبر تک نیب سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -