ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس، قبر کشائی کب کی جائے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی
میرپورخاص(ویب ڈیسک) ڈاکٹر ماہا شاہ کی کراچی میں مبینہ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، عدالتی فیصلہ کے بعد15اکتوبر کو 5رکنی ٹیم قبر کشائی کر کے موت کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے نمونے حاصل کرے گی،قبر کشائی سیکنڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہوگی،محکمہ صحت کی لیڈی ڈاکٹر کوبھی طلب کیاگیاہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق میرپورخاص ضلع کے تعلقہ سندھڑی کے مشہور روحانی شہر گرہوڑ شریف کی رہائشی ڈاکٹر ماہا شاہ نے کچھ عرصہ قبل کراچی میں اپنے گھرمیں مبینہ طور پرخود کشی کر لی تھی،ابتدائی رپورٹ پر کراچی پولیس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹرماہا شاہ کی قبرکشائی کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھاجس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور قبر کشائی کی تاریخ اور وقت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی حیدرآباد کی سربراہی میں5رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔