بھارت کی معروف ترین اداکارہ” کاجل اگروال “ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ، لڑکا کون ہے ؟ جانئے 

Oct 07, 2020 | 01:15 PM

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تامل فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی خوبرو اداکارہ ” کاجل اگروال “ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ ” 30 اکتوبر 2020 کو ” گوتم کتچالو“ کے ساتھ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں ، اداکارہ نے تصدیق کی انہوں نے گوتم کو ہاں کر دی ہے ۔کاجل اگروال نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ بات آپ کے ساتھ شیئر کرنے میں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں گوتم کتچالو سے شادی کرنے جارہی ہوں ، شادی کی تقریب نجی اور ایک چھوٹی سی ہو گی جس میں گھر کے قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم ایک ساتھ اپنی زندگی کا آغاز کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔ اداکارہ نے مداحوں کیلئے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ان سالوں میں ااپ نے جو محبت میرے پر نچھاور کی اس پر میں شکریہ ادا کرتی ہوں اور زندگی کے اس نئے سفر میں آپ کی دعاﺅں کی طلبگار ہوں ۔اداکارہ کا کہناتھا کہ میں اپنا کام ویسے ہی جاری رکھوں گی جیسا کرتی آئی ہوں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکارہ گوتم کتچالو سے شادی کرنے جارہی ہیں ، جو کہ ایک ” Discern Living“ نامی ای کامرس پلیٹ فارم کے بانی ہیں ، یہ پلیٹ فارم گھروں اور دیگر عمارتوں کی اندرونی تزین و آرائش کی سہولیات فراہم کرتا ہے ۔کاجل اگر وال کی معروف ترین فلموں میں ” سنگھم اور ماگا دیرا شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ تامل کی کامیاب فلمیں ٹیمپر ، مسٹر پرفیکٹ اور ماری میں بھی کام کر چکی ہیں ۔

مزیدخبریں