پاور ٹیرف میں کمی کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا معاملہ ،عمر ایوب کو کمیٹی سربراہی سے ہٹا دیا 

پاور ٹیرف میں کمی کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا معاملہ ،عمر ایوب ...
پاور ٹیرف میں کمی کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا معاملہ ،عمر ایوب کو کمیٹی سربراہی سے ہٹا دیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاور ٹیرف میں کمی کیلئے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کو کمیٹی سربراہی سے ہٹا دیا،مشیر خزانہ حفیظ شیخ کومذاکراتی کمیٹی کاسربراہ تعینات کردیاگیا۔

نجی ٹی وی جی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کی فیملی پاور پلانٹس کے کاروبار سے وابستہ ہے، عمر ایوب وفاقی پاور ڈویژن ہونے کے باعث مذاکراتی کمیٹی کا حصہ رہیں گے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی پی پیز سے معاہدوں میں ترمیم کیلئے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ،نئے معاہدوں پر دستخط کے فوری بعد آئی پی پیز کو واجبات کی پہلی قسط جاری کی جائے گی ،وزارت خزانہ کوآئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے فنڈز کاانتظام کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -