وزیراعظم عمران خان اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر

وزیراعظم عمران خان اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر
وزیراعظم عمران خان اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کو اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی کاچیئرپرسن مقررکردیاگیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈی نیشن گروپ کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،وزیراعظم عمران خان کو اکنامک آﺅٹ ریچ اپیکس کمیٹی کا چیئرپرسن مقررکردیاگیا،وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس کمیٹی ممبران مقرر کئے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیراطلاعات کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی ملکی معاشی اعشاریوںکاجائزہ لے گی ،کمیٹی وزارتوں کی ضروریات اور اہداف کا تعین کرے گی ، معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن کواکنامک آﺅٹ ریچ کوآرڈی نیشن گروپ کے کنوینئرمقررکردیا گیا،کوآرڈی نیشن گروپ میں چیف سیکرٹریز اوروزارتوں کے سیکرٹریزبھی شامل ہیں،کوآرڈی نیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے موثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -