جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے میچز کن شہروں میں کھیلے جانے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے میچز کن شہروں میں کھیلے جانے کا امکان ہے؟ ...
جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے میچز کن شہروں میں کھیلے جانے کا امکان ہے؟ پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختصر اوور کی سیریز کے میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی سٹیڈیم میں میچز کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ساﺅتھ افریقہ (سی ایس اے) کا ایک وفد اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کرے گا اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے وضع کردہ بائیو سیکیور انتظامات کیساتھ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لے گا۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت پاکستان نے رواں مہینے تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ کا دورہ کنا تھا تاہم عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا اور اب پی سی بی جنوبی افریقہ کی میزبانی کرنے کیلئے پرامید ہے۔ 
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم جنوری 2021ءمیں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ہم نے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کو اپنے پلان سے بھی آگاہ کر دیا ہے، اب ہم سیریز کو یقینی بنانے کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے اقدامات کے منتظر ہیں۔ 

مزید :

کھیل -