بھارت کی معروف ترین اداکارہ کو شوٹنگ کے دوران کورونا ہو گیا ، ہسپتال منتقل 

بھارت کی معروف ترین اداکارہ کو شوٹنگ کے دوران کورونا ہو گیا ، ہسپتال منتقل 
بھارت کی معروف ترین اداکارہ کو شوٹنگ کے دوران کورونا ہو گیا ، ہسپتال منتقل 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں لیکن کاروباری زندگی معمول پر آنا شروع ہو گیا جس کے باعث کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔بالی ووڈ میں بھی کئی اداکار اس کا شکار ہو چکے ہیں اور صحت یاب ہوئے ہیں تاہم اب ” باہو بلی “ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور انہیں حیدرآباد کے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں داخل کر دیا گیاہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ” نیوز 18 “ کی رپورٹ کے مطابق تمنا بھاٹیہ گزشتہ کچھ دنوں سے حیدرآباد میں ہیں، یہاں پر وہ اپنی آنے والی ویب سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ای ٹی ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، شوٹنگ کے دوران ہی تمنا بھاٹیہ میں کورونا وائرس کے کچھ علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آ گیا۔ وہیں جیسے ہی ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی، انہیں حیدرآباد کے ہی ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا کووڈ-19 کا علاج جاری ہے۔اداکارہ کی جانب سے تاحالا کورونا مثبت آنے سے متعلق مداحوں اور میڈیا کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -