نیشنل ٹی 20 کپ، فخر زمان کی عمدہ نصف سنچری، خیبرپختونخواہ نے سینٹرل پنجاب کو 29 رنز سے شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 کپ، فخر زمان کی عمدہ نصف سنچری، خیبرپختونخواہ نے سینٹرل پنجاب کو 29 ...
نیشنل ٹی 20 کپ، فخر زمان کی عمدہ نصف سنچری، خیبرپختونخواہ نے سینٹرل پنجاب کو 29 رنز سے شکست دیدی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ کے 13ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے فخرزمان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو 29 رنز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخواہ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلے گئے میچ خیبرپختونخواہ کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان نے ایونٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنا ڈالی اور 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ شعیب ملک نے ناقابل شکست 27، آصف آفریدی کے 7 گیندوں پر 20 رنز اور کپتان محمد رضوان کے 23 رنز کی مدد سے خیبرپختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ 

سینٹرل پنجاب کی جانب سے کامران اکمل اور عبداللہ شفیق کے درمیان 92 رنز کی شراکت کے باوجود سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کامران اکمل 47 اور عبداللہ شفیق 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے البتہ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سینٹرل پنجاب کا کوئی اور بیٹسمین خیبرپختونخوا کی باؤلنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتے رہے۔ 

عمدہ نصف سنچری بنانے پر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جن کا کہنا تھا کہ میچ کے آغاز میں پچ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی مگر جوں جوں گیند پرانی ہوتی گئی ویسے ہی رنز بنانے کی رفتار تیز کردی جس کا فائدہ ہوا، گزشتہ کچھ عرصے سے سخت محنت کر رہا ہوں اور خوشی ہے کہ انفرادی کارکردگی کی وجہ سے ٹیم کو فتح ملی، آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ 

مزید :

کھیل -