شہباز تتلہ قتل کیس، ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی مقامی عدالت نے شہباز تتلہ قتل کیس میں ملزم مفخر عدیل، اسد سرور اور عرفان علی پر فرد جرم عائد کر دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں شہباز تتلہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 12 اکتوبر کو گواہان کو طلب کر لیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے کیس میں دلائل دیے۔ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے۔