قومی ٹی 20 کپ میں شریک سدرن پنجاب ملتان سلطانز کی ”بی ٹیم“ بن گئی، محمد عرفان، راحت علی اور بلاول بھٹی کو ایونٹ کے درمیان سے ہی گھر کیوں بھیج دیا گیا؟ تشویشناک خبر آ گئی

قومی ٹی 20 کپ میں شریک سدرن پنجاب ملتان سلطانز کی ”بی ٹیم“ بن گئی، محمد ...
قومی ٹی 20 کپ میں شریک سدرن پنجاب ملتان سلطانز کی ”بی ٹیم“ بن گئی، محمد عرفان، راحت علی اور بلاول بھٹی کو ایونٹ کے درمیان سے ہی گھر کیوں بھیج دیا گیا؟ تشویشناک خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شریک سدرن پنجاب کی ٹیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کی ”بی ٹیم“ بن گئی ہے جبکہ ایک آفیشل کی ٹیم کے معاملات میں حد سے زیادہ مداخلت نے معاملات کو خراب کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 کپ کے ملتان میں منعقدہ پہلے راﺅنڈ میں سدرن پنجاب کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری رہی، شان مسعود کی زیرقیادت ٹیم کو اپنے چاروں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر اس کی سب سے آخری پوزیشن ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرن پنجاب کے معاملات اچھے انداز میں نہیں چلائے جا رہے اور اسے ملتان سلطانز کی بی ٹیم بنا دیا گیا ہے، کوچ عبدالرحمان اور کپتان شان مسعود کا تعلق بھی اسی فرنچائز سے ہے جبکہ ایک آفیشل نے واٹس ایپ کے ذریعے ٹیم کے معاملات میں حد سے زیادہ مداخلت کی جس سے معاملات خراب ہوئے۔
اب نوبت یہ آ گئی کہ مسلسل ناقص کارکردگی پرتین کھلاڑیوں محمد عرفان، راحت علی اور بلاول بھٹی کو ایونٹ کے درمیان سے ہی گھر بھیج دیا گیا، عرفان نے چار میچز میں 47 کی اوسط سے 3 وکٹیں حاصل کیں، راحت علی نے 2میچز میں 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ بلاول نے تین میچز میں کوئی وکٹ نہیں لی اور9کی اوسط سے 29 رنز بنائے۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تینوں کھلاڑیوں کی جگہ سیکنڈ الیون سے تین پلیئرز کو لیا جائے گا جن کا اعلان بدھ کو ہوگا۔

مزید :

کھیل -