شعیب ملک اور سرفراز احمد کے کوچ پھل فروخت کرنے پر مجبور

شعیب ملک اور سرفراز احمد کے کوچ پھل فروخت کرنے پر مجبور
شعیب ملک اور سرفراز احمد کے کوچ پھل فروخت کرنے پر مجبور

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بندش سے کرکٹ کے شعبے سے وابستہ قابل افراد معاشی تنگ دستی کا شکار ہوکر سڑکوں پر آ گئے ہیں جن میں سے کچھ کھلاڑی ٹیکسی اور رکشہ چلاکر خاندان کا پیٹ بھر رہے ہیں تو کوئی ملک سے باہر چلا گیا جبکہ کسی نے فروٹ کا ٹھیلہ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے مستقبل سے مایوس ہوکر زیادہ تر کھلاڑی محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کررہے ہیں۔ ان ہی کھلاڑیوں میں ایک نام کرکٹ کوچ اور آرگنائزر عمران رضا کا بھی ہے جو روزگار کی بندش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر فروٹ کا ٹھیلہ لگا کر اہل خانہ کا پیٹ بھرنے پر مجبور ہیں۔ 

کوچنگ کرکٹرز اور کرکٹ ایونٹ کے انعقاد سے لے کر سڑکوں پر پھل فروخت کرنے تک عمران رضا کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عمران رضا کے ٹھیلے پر فروٹ کیساتھ ساتھ سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی تصاویر اور بہترین کارکردگی پر ملنے والی شیلڈ اس شعبے کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی داستان سنا رہی ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران رضا نے بتایا کہ 15 سال قبل میں اصغر علی شاہ کرکٹ سٹیڈیم کا انچارج تھا اور وہاں میں نے 10 سال تک خدمات انجام دی جس دوران متعدد کرکٹ سٹارز کی کوچنگ کی جن میں نمایاں نام سرفراز احمد اور شعیب ملک کا بھی ہے جنہوں نے آگے جاکر قومی ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے شعیب ملک، سرفراز احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعظم عمران خان اپیل کی کہ وہ انہیں ملازمت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

کھیل -