شین واٹسن کے آل ٹائم ٹی 20 ٹیم کے بہترین پانچ باؤلرز میں شاہد آفریدی بھی شامل

شین واٹسن کے آل ٹائم ٹی 20 ٹیم کے بہترین پانچ باؤلرز میں شاہد آفریدی بھی شامل
شین واٹسن کے آل ٹائم ٹی 20 ٹیم کے بہترین پانچ باؤلرز میں شاہد آفریدی بھی شامل
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلین آل راﺅنڈر شین واٹسن نے آل ٹائم ٹی 20 ٹیم کیلئے پانچ بہترین باؤلرز کا انتخاب کیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق شین واٹسن نے کہا کہ وہ ٹی 20 میچ کیلئے ہر بار ان ہی پانچ باؤلرز کا انتخاب کریں گے کیونکہ یہ بہترین گیند باز ہیں، میرے پانچ بہترین باؤلرز میں شاہد خان آفریدی دوسرے نمبر پر ہیں کیونکہ وہ کم رنز دے کر وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کے علاوہ جارحانہ بلے باز بھی ہیں۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میری ٹیم میں سری لنکن باؤلر لاستھ ملنگا پہلے، بھارتی باؤلر جسپریت بمرا تیسرے، ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو اور سنیل نارائن بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے شاہد آفریدی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوم بوم آفریدی کا انتخاب اس لئے کیا کیونکہ وہ بہترین بلے باز بھی ہے، اگر باؤلر کی بات کی جائے تو وہ ٹی 20 کیلئے موضوع ترین ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک ایسا باؤلر ہے جو وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر مخالف ٹیم کو زیادہ رنز کا ہدف نہ بھی ملے تو وہ بازی پلٹ سکتے ہیں، ڈومیسٹک میں انہوں نے 317 میچز کھیلے اور 6.7 کی اوسط سے 339 وکٹیں لیں جبکہ انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں جو ریکارڈ بنایا وہ لمبے عرصے تک قائم رہے گا۔ 

مزید :

کھیل -