سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز سپردخاک

سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز سپردخاک
سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز سپردخاک
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز کو سپرد خاک کر دیا گیا، ان کی تدفین کی تقریب میں ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈین جونز ہار ٹ اٹیک کے سبب 59 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے تھے، وکٹوریہ میں ہونے والی ایک نجی تقریب میں ڈین جونز کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈین جونز کے جنازے میں اہل خانہ اور صرف قریبی دوست مدعو تھے، میمیوریل سروس میں صرف 10 لوگوں نے ہی شرکت کی۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ جونا کا کہنا تھا کہ ڈین جونز نے ہمیشہ کرکٹ کے بارے میں سوچا، وہ ایک اچھے انسان اور شوہر تھے، ان کی اچانک موت بہت بڑا دھچکا ہے، ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس غم کے موقع پر یاد رکھا اور سپورٹ کیا۔

مزید :

کھیل -