کورونا وائرس کے باعث 7 ماہ سے معطل سکواش کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں

کورونا وائرس کے باعث 7 ماہ سے معطل سکواش کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں
کورونا وائرس کے باعث 7 ماہ سے معطل سکواش کی سرگرمیاں بحال ہو گئیں
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی وجہ سے 7 ماہ سے معطل سکواش کی سرگرمیاں لاہور میں دوبارہ شروع ہو گئیں، انڈر 15 ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑی خوش ہیں جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انڈر 15 جونیئر سکواش ٹورنامنٹ سے لاہور میں سکواش کی سرگرمیاں شروع ہو ئی ہیں، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب سکواش کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا آغاز مین راﺅنڈ سے ہی کیا گیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، کھلاڑی پرجوش ہیں کہ انہیں لمبے وقفے کے بعد ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔ انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بعد پنجاب سکواش کمپلیکس میں مزید ایج گروپ ٹورنامنٹس جاری رکھنے کیلئے منتظمین پر عزم ہیں۔

مزید :

کھیل -