اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بڑا جھٹکا دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بڑا جھٹکا دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مطلوب قراردیتے ہوئے اخبار اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔اگر ایک مہینہ میں پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قراردے دیاجائے گا۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔نیب کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں، سابق وزیراعظم جان بوجھ کر مفرور اور عدالت کو مطلوب ہیں، ان کا اخبارات میں اشتہار دیا جائے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان کواردو اور انگلش اخبارات میں شائع کیا جائے ، جن اخبارات کی اشاعت برطانیہ سے ہوتی ہے ان اخباروں میں بھی شائع کیا جائے اوراشتہار سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ پر بھی دئیے جائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ نواز شریف کی طلبی اشتہار کا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ اشتہار کے بعد 30 روز تک نواز شریف کو پیش ہونے کا موقع ہوگا۔ اگر وہ مقررہ عرصہ میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار پائیں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت 2 دن کے اندر اشتہار کے اخراجات عدالت میں جمع کروائے۔ادھرسابق وزیراعظم کے وارنٹس گرفتاری کی تعمیل کے معاملے میں لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے عدالت میں تحریری بیان جمع کرادیا۔