اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں،اپنی کرپشن کا دفاع چاہتے ہیں:شبلی فراز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں،یہ صرف اپنی کرپشن کادفاع کرناچاہتے ہیں, ان کو این آراو کسی صورت نہیں ملے گا۔
وزیراطلاعات شبلی فراز نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ داریہی لوگ ہیں،اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں ہے یہ لو گ صرف اپنی کرپشن کا دفاع چاہتے ہیںلیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ این آراو کسی صورت نہیں ملے گا، یہ لوگ احتساب کے خوف سے ملاقاتیں کرتے ہیں، اگر عمران خان ان کی بات مان لے تو سب اچھا ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ہم کسی کے بلیک میل میں نہیں آئیں گے، کرپٹ افراد کااکٹھا ہونا کوئی انہونی بات نہیں ہے۔اپوزیشن استعفے دے گی تو قبول کر کے ضمنی انتخابات کروا دیں گے۔