مفرور مجرم باہر سے قیادت کرنا چاہتاہے ، قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:راجہ بشارت

 مفرور مجرم باہر سے قیادت کرنا چاہتاہے ، قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ...
 مفرور مجرم باہر سے قیادت کرنا چاہتاہے ، قانون توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:راجہ بشارت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایک مفرور مجرم باہر سے قوم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔

نجی چینل سماءنیوز کے مطابق صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ نوازشریف صرف ذاتیات کی سیاست کر رہے ہیں،عوام مفروراشتہاری مجرم کی کال پربہکاوے میں آکر باہر نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مفرور مجرم باہر سے قوم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔ حکومت قانون کے دائر میں رہ کر احتجاج کی اجازت دے رہی ہے ، اگرکسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر قانون کاکہنا تھا کارکنان اپنے مسائل حکومت کے پاس لے کر آئیں، ہم انہیں حل کریں گے۔ ہمارے کارکنان عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مل کر مولانافضل الرحمان کی صدارت میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے تحریک شروع کی ہےجس نے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ 

مزید :

قومی -