سونے کی قیمت میں خاصی کمی ہوگئی

سونے کی قیمت میں خاصی کمی ہوگئی
سونے کی قیمت میں خاصی کمی ہوگئی
سورس: pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی آنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر سستا ہو کر 1884 ڈالر اونس ہوگیا ہے ۔ اس کمی کے پاکستانی مارکیٹ پر بھی اثرات دیکھے گئے  اور یہاں سونا 300 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 265 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔

مزید :

بزنس -