آرمی چیف کی شہید کرنل مجیب الرحمان کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کی

آرمی چیف کی شہید کرنل مجیب الرحمان کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کی
آرمی چیف کی شہید کرنل مجیب الرحمان کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت کی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد، آرمی چیف نے شہیدکرنل مجیب کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد،انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی ، اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات بلندی کی دعا کی ۔آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے افسروں ، جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف پائیدار امن و استحکام کے لیے جنگ جاری رہے گی۔ 

کرنل مجیب الرحمان نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -