صدر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر انہیں انتہائی تباہ کن ’تحفہ‘ پیش کردیا گیا

صدر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر انہیں انتہائی تباہ کن ’تحفہ‘ پیش کردیا گیا
صدر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر انہیں انتہائی تباہ کن ’تحفہ‘ پیش کردیا گیا
کیپشن:   روس کاصدرپیوٹن کی سالگرہ پرہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ سورس:   Twitter/@mod_russia

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے صدر ولادی میر پیوٹن کی سالگرہ کے موقع پر ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

روسی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز ٹسرکون میزائل کو ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے داغا گیا تھا جس نے سمندر میں انتہائی کامیابی کے ساتھ اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔

روسی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف ولیری گیراسیموف نے صدر پیوٹن کو بتایا کہ میزائل نے پہلی بار کامیابی کے ساتھ سمندر میں ہدف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے صدر کو بتایا کہ میزائل نے 450 کلومیٹر دور آواز کی رفتار سے 8 گنا تیزی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنایا۔

صدر ولادی میر پیوٹن نے میزائل کے کامیاب تجربے پر کہا کہ یہ نہ صرف ہماری مسلح افواج کی زندگی کا ایک بڑی کامیابی ہے بلکہ یہ پورے روس کیلئے ایک عظیم لمحہ ہے۔

خیال رہے کہ آواز کی رفتار کو ماپنے والے آلے کو میک کہتے ہیں۔ آواز کی رفتار 1234.8 کلومیٹر ہے اور 8 میک کا مطلب 9600 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید :

Breaking News -بین الاقوامی -