ریا چکروتی کو کن سخت ترین شرائط پر ضمانت ملی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ریا چکروتی کو کن سخت ترین شرائط پر ضمانت ملی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ریا چکروتی کو کن سخت ترین شرائط پر ضمانت ملی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن:   منشیات کیس میں گرفتار ریا چکروتی کی ضمانت 4 شرائط کے ساتھ منظور سورس:   Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ اداکارہ ریا چکروتی کی ضمانت بمبئی ہائیکورٹ نے منظور کرلی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ریا چکروتی کی ضمانت طویل بحث کے بعد ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے بعد 4 شرائط کے ساتھ منظور کی گئی ہے۔

بمبئی ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ اداکارہ بیرون ملک نہیں جاسکتیں، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کرانا ہوگا۔

عدالت نے یہ ضمانت کیلئے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ ریا چکروتی ممبئی سے باہر نہیں جاسکیں گی، اگر وہ ممبئی سے باہر جانا چاہیں تو انہیں عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔

عدالت نے یہ بھی شرط رکھی ہے کہ اداکارہ کو ہر روز قریبی پولیس سٹیشن میں صبح 11 بجے مسلسل 10 دن تک حاضری لگوانا ہوگی۔

ممبئی ہائیکورٹ نے اداکارہ کو پابند کیا ہے کہ انہیں مہینے میں ایک بار نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر میں بھی حاضری لگوانا ہوگی۔

خیال رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات کا پہلو سامنے آنے کے بعد اداکارہ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بدھ کے روز اداکارہ کی تو ضمانت منظور کرلی گئی تاہم ان کے بھائی کی ضمانت مسترد کردی گئی ۔

مزید :

تفریح -