ایسا پاکستان چاہتے ہیں جودنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے:وزیراعظم

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جودنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے:وزیراعظم
ایسا پاکستان چاہتے ہیں جودنیا میں عالمی طاقت بن کر ابھرے:وزیراعظم
کیپشن:    سورس:   File

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو خودانحصار ملک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی کی نوجوان نسل کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وفاقی وزیرفوادچوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ساتھ تھے۔ ۔ آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سمینیار برائے ری بوٹنگ پاکستان میں شرکت کی ، وزیراعظم عمران خان نے سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں روزگار کے بے شمار مواقع ہیں۔ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی معیشت کو مضبوط بنایاجاسکتاہے ، حکومتی اقدامات سے مضبوط اور مستحکم پاکستان ابھرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی نوجوان نسل کو ہنر مند بننے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو خودانحصار ملک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سیمینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دے دیا۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -