سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں اہم شخصیات کی ملاقات، تفصیلات سامنے آگئیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں اہم شخصیات کی ملاقات، تفصیلات سامنے ...
سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں اہم شخصیات کی ملاقات، تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن:   نواز شریف اپنے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر  سورس:   

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک اور ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ سٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنسز کیس کی سماعت اپنے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں مشاہدہ کی۔ اس موقع پر ان سے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے ملاقات کی۔

پرویز ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ چند روز پہلے لندن پہنچے تھے جہاں وہ گلدستہ لے کر حسن نواز کے دفتر میں نواز شریف کی عیادت کیلئے گئے۔

مزید :

قومی -