شوکت یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان بارے ایسی بات کہہ دی کہ جے یو آئی کارکنان تڑپ اٹھیں گے

 شوکت یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان بارے ایسی بات کہہ دی کہ جے یو آئی کارکنان ...
 شوکت یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان بارے ایسی بات کہہ دی کہ جے یو آئی کارکنان تڑپ اٹھیں گے

  

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ محنت و ثقافت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست سے باہر ہو چکے ہیں، ان کے اسمبلی میں نہ ہونے سے امن ہے، سب خوش ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ محنت و ثقافت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اسمبلی میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا احتجاج شوق سے کریں، بس ان سے گزارش ہے کہ مدارس کے طلباء کو استعمال نہ کریں۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ جن کے پاس ایک سیٹ نہیں وہ حکومت گرانے کی سوچ رہے ہیں، احتجاجوں سے حکومت نہیں گرائی جا سکتی۔ان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف جب بھی واپس آئے تو انہیں گرفتار کیا جائیگا۔وزیرِ محنت خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف سے متعلق لائحہ عمل تیار کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -