موسم سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے آر ایل این جی کے استعمال کی منظوری

موسم سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے آر ایل این جی کے استعمال کی منظوری
موسم سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے آر ایل این جی کے استعمال کی منظوری

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی ناردرن کمپنی کو موسم سرما میں گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی کے استعمال کی منظوری دے دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں ای سی سی نے سوئی ناردرن کمپنی کوسابقہ ریونیو شارٹ فال کی وصولی کی اجازت دے دی۔ای سی سی نے سوئی ناردرن کو موسم سرما میں گھریلو اور کمرشل شارٹ فال کو آر ایل این جی کے ذریعے پورا کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ اوگرا کو آر ایل این جی بیسڈ سی این جی سٹیشنوں کے لائسنس جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔اجلاس میں روس سے مزید گندم کی خریداری قیمت کے تعین کیلئے سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ 3 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن درآمدی گندم پاسکو،پنجاب اور خیبرپختونخوامیں برابر تقسیم کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -