نواز شریف کے خلاف ایف آئی آر ، حکومتی موقف کھل کر سامنے آ گیا

نواز شریف کے خلاف ایف آئی آر ، حکومتی موقف کھل کر سامنے آ گیا
نواز شریف کے خلاف ایف آئی آر ، حکومتی موقف کھل کر سامنے آ گیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف ایف آئی آر سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،مہنگائی کی بات کو تسلیم کرتے ہیں،اپوزیشن کے جلسے، جلوسوں کا بنیادی مقصد کیا ہے؟سب جانتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو احتساب اور کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا،احتجاجی سیاست کرنے والوں کے پیچھے ذاتی مفاد ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے،  کرپشن کیسز میں ریلیف کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ تمام علاقوں کی یکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت نے پیکج کا اعلان کیا، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، تمام اقدامات کا مقصد کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے کہا کراچی والوں نے انتخابات میں پی ٹی آئی والوں پر اعتماد کا اظہار کیا، کراچی کے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، کم وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں، کورونا صورتحال میں معیشت کو دھچکا لگا، ترقی کی رفتار کم ہوئی، معیشت، کورونا و دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے بجائے مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں۔شبلی فراز نے کہا حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کو سیاسی بنا رہی ہے، حکومت سندھ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے، چاہتے ہیں جزائر پر ترقیاتی کام ہو، غیر ملکی سرمایہ کاری آئے، وفاقی حکومت جزائر کے معاملے پر کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی بات کو تسلیم کرتے ہیں، اس پر بھی قابو پایا جائے گا، ماضی کی حکومتوں نے ملکی اداروں کو کمزور کیا۔

مزید :

قومی -