کیا سارہ کا نام ڈرگز کیس میں آنے کی وجہ سے سیف علی خان انہیں چھوڑ کر دلی گئے؟ کئی روز کی افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی

کیا سارہ کا نام ڈرگز کیس میں آنے کی وجہ سے سیف علی خان انہیں چھوڑ کر دلی گئے؟ ...
کیا سارہ کا نام ڈرگز کیس میں آنے کی وجہ سے سیف علی خان انہیں چھوڑ کر دلی گئے؟ کئی روز کی افواہوں کے بعد حقیقت سامنے آگئی
کیپشن:   میں ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں: سیف علی خان سورس:   Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سشانت سنگھ خود کشی کیس میں منشیات کے پہلو کی تحقیقات کے دوران سارہ علی خان کا نام سامنے آنے کے بعد افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سیف علی خان اپنی سابقہ بیوی امرتا سنگھ سے لڑ کر اپنی بیوی کرینہ کپور کے ساتھ دلی چلے گئے ہیں۔

یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ سیف علی خان منشیات کیس میں نام سامنے آنے کے بعد سے ہی اپنی بیٹی سارہ علی خان سے کترا رہے ہیں تاہم اب اداکار خود اس معاملے پر کھل کر بولے ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا اپنے تینوں بچوں کے ساتھ مختلف رشتہ ہے لیکن وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 

چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ وہ سارہ اور ابراہیم کے ساتھ طویل گپ شپ اور ڈنر کرسکتے ہیں لیکن چھوٹے بیٹے تیمور کے ساتھ یہ سب ممکن نہیں ہے۔

سیف علی خان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے منشیات کیس میں نام آنے کے بعد بیٹی سارہ علی خان کی مدد کرنے سے منع کیا تھا؟ اس پر سیف علی خان نے کہا کہ یہ خبریں سراسر بے بنیاد ہیں، وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔

بھارتی ٹی وی نے سیف اور کرینہ کے دلی جانے کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ دارالحکومت میں فلم لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ چل رہی ہے ، کرینہ کپور اس فلم کا حصہ ہیں اس لیے وہ دلی گئیں اور ان کے ساتھ سیف کو بھی جانا پڑا۔

مزید :

تفریح -