نواز شریف نے پارٹی اراکینِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

نواز شریف نے پارٹی اراکینِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا
نواز شریف نے پارٹی اراکینِ اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ، تمام اراکین کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے  پارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا مشترکہ اجلاس کل (جمعرات کے روز )ڈھائی بجے دوپہر  طلب کر لیا ،اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ 180 ایچ، ماڈل ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوگا۔پارٹی قیادت نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف اجلاس سے اہم پالیسی خطاب کریں گے، اجلاس میں پارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

قومی -