کورونا وائرس، سندھ میں 9 ہزر 94 ٹیسٹ، کتنے لوگوں کے رزلٹ مثبت آئے؟ تشویشناک خبر آگئی

کورونا وائرس، سندھ میں 9 ہزر 94 ٹیسٹ، کتنے لوگوں کے رزلٹ مثبت آئے؟ تشویشناک ...
کورونا وائرس، سندھ میں 9 ہزر 94 ٹیسٹ، کتنے لوگوں کے رزلٹ مثبت آئے؟ تشویشناک خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس  کے 9094 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 304 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ آج کورونا وبا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے،صوبے میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد2535ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے  کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1435330 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک 139195 کیسز  رپورٹ ہوچکے ہیں، آج مزید 282 مریض صحتیاب ہو کر گھر وں کو روانہ ہوچکے ہیں  جبکہ اب تک 132113  مریض اس وبا سے  صحتیاب  ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 4477 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4203مریض گھروں میں ،  6 آئسولیشن سینٹرز اور  268مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ان میں سے 21مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 304 نئے کورونا کیسز میں سے198 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی 68،ضلع جنوبی65اور ضلع کورنگی 23،ضلع وسطی 22، ضلع ملیر 16 اور ضلع غربی سے4  نئے کیسز  سامنے آئے ہیں،اسی طرح گھوٹکی18، حیدرآباد17، جامشورو10، میرپورخاص8، مٹیاری6،  شہید بینظیرآباد5، بدین 3، دادو، نوشہروفیروزاور ٹنڈوالہیار22،ٹھٹھہ اور عمرکوٹ سے 11  نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -