سندھ حکومت جزائر کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا بند کرے، تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

سندھ حکومت جزائر کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا بند کرے، تحریک انصاف بھی میدان ...
سندھ حکومت جزائر کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا بند کرے، تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت جزائر کے معاملے پر منفی پروپیگنڈا بند کرے، 2012 میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسی آئرلینڈ کیلئے اشتہار دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر  پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان اور رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے جزائر کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر ڈس انفارمیشن اور کم علم ترجمان نے جزائر کے حوالے سے مسخ حقائق بیان کیے،سندھ حکومت کے وزراء  سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا وہ سندھ کی ترقی نہیں چاہتے؟ اگر سندھ کا کیپیٹل معاشی طور مضبوط ہوگا تو پورا صوبہ مضبوط ہوگا، سندھ حکومت جزائر کے معاملے پر منفی پروپیگنڈہ بند کرے، سندھ حکومت صوبے کے خلاف سازش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2012 میں جب پی پی کی وفاقی حکومت تھی تو اس وقت اسی آئرلینڈ کے لیے اخبار میں اشتہار دیا گیا تھا ،جب پیپلزپارٹی نے خود یہ منصوبہ شروع کیا تو درست تھا اور آج جب ہم شروع کررہے ہیں تو غلط ہو گیا؟ غلط اس لیے کہ پی پی کے پروجیکٹ الگ حساب سے تھے اور پی ٹی آئی حکومت کے الگ حساب سے ہیں، آپ سندھ کے پروجیکٹ کی مخالفت کرکے سندھ دشمنی نہ کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -