مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراآمد،حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے پر مشاورت،سلیکٹڈ حکومت سے نجات عوا م کے لیے سب سے بڑا ریلیف ہوگا:مریم نواز

مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراآمد،حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے پر ...
مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراآمد،حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے پر مشاورت،سلیکٹڈ حکومت سے نجات عوا م کے لیے سب سے بڑا ریلیف ہوگا:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم اے اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے مریم نوازسے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔ جس میں حکومت کے خلاف تحریک اور احتجاجی جلسوں پر تبادلہ خیال گیا ۔ اس موقع پر مریم نوازکا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلانا ہی سب سے بڑا ریلیف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ جاتی امرا میں پہنچے جہاں انہوںنے مریم نوازسے ملاقات کی ، مریم نوازنے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور خوشی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر مریم نوازنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کونوازشریف کا بھائی ہونے کی سزا دی جارہی ہے، شہبازشریف کو نظرئیے، آئین، عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کی سزا مل رہی ہے، وہ ضمیراو روفا کے قیدی ہیں، ان کی گرفتاری تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ سیاستدان ہیں،یہ ذمہ داری بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے عوام کے منتخب نمائندوں کو سونپی تھی۔نیب ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی طرح پیمرا کو استعمال کر کے میڈیا کا گلا گھونٹا جارہا ہے،ان سب اوچھے ہتھکنڈوں کا ایک ہی مطلب ہے کہ سچ کوئی نہ بولے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سے عوام کو نجات دلانا سب سے بڑا ریلیف ہے، ہم ظلم ، فسطائیت اور آمریت کے ضابطوں کو رد کرتے ہیں۔ مریم نواز نے شہبازشریف کی گرفتار ی پر مذمت اور مولانا کی جاتی امرا آمد پر شکریہ ادابھی کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -