شبلی فراز میں ضیا اور مشرف کی روح شامل ہوگئی،سینیٹر سسی پلیجو  وفاقی وزیر اطلاعات پر برس پڑیں

شبلی فراز میں ضیا اور مشرف کی روح شامل ہوگئی،سینیٹر سسی پلیجو  وفاقی وزیر ...
شبلی فراز میں ضیا اور مشرف کی روح شامل ہوگئی،سینیٹر سسی پلیجو  وفاقی وزیر اطلاعات پر برس پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے جزیرے سندھ دھرتی کے زیور ہیں،کبھی کالا باغ ڈیم کبھی جزیروں پر قبضہ کرنے کی سازش وفاق اپنا رویہ ٹھیک کرے،شبلی فراز میں ضیا اور مشرف کی روح شامل ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی سینیٹرسسئی پلیجو نے کہا ہے کہ شبلی فراز میں ضیا اور مشرف کی روح شامل ہوگئی ہے ،کبھی کالا باغ ڈیم کبھی جزیروں پر قبضہ کرنے کی سازش وفاق اپنا رویہ ٹھیک کرے،سندھ کے جزیرے سندھ دھرتی کے زیور ہیں،ڈاکٹر عارف علوی سندھ کے نمک سے کچھ تو وفا کرتے ، سندھ کے عوام جزیروں کے حوالے سے آرڈیننس کو نہیں مانتی ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور  فریال تالپور کا پنجاب میں ٹرائل سندھ کی توہین ہے ،18 ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاق غیر آئینی اقدامات سے گریز کرے ۔