گوجرانوالہ میں پولیس اِن ایکشن، ن لیگ کی کارنر میٹنگ ’ناکام‘ بنادی

گوجرانوالہ میں پولیس اِن ایکشن، ن لیگ کی کارنر میٹنگ ’ناکام‘ بنادی
گوجرانوالہ میں پولیس اِن ایکشن، ن لیگ کی کارنر میٹنگ ’ناکام‘ بنادی
کیپشن: گوجرانوالہ: پولیس نے ن لیگ کو کارنر میٹنگ سے روک دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گواجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پہلوانوں کے شہر میں پولیس نے مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کی کوشش ’ ناکام ‘ بنادی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حیدری روڈ پر پی ڈی ایم کے جلسے کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ رکھی گئی تھی۔ پولیس نے میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اسے ’ناکام‘ بنادیا۔ پیپلز کالونی پولیس نے اطراف کی گلیوں کا گھیراؤ کرلیا اور لیگی کارکنوں کو میٹنگ سے روک دیا۔

حیدری روڈ پر ہونے والی کارنر میٹنگ سے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر ، پومی بٹ اور عابد رضا کوٹلہ نے خطاب کرنا تھا۔ پولیس کی جانب سے میٹنگ رکوانے کی کوشش پر کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا جبکہ کارنر میٹنگ کے منتظم ملک عباس بشیر کو گرفتار کرلیا گیا۔