سینیٹر مولا بخش چانڈیو  نے وفاقی حکومت بارے حیران کن دعویٰ کر دیا 

سینیٹر مولا بخش چانڈیو  نے وفاقی حکومت بارے حیران کن دعویٰ کر دیا 
سینیٹر مولا بخش چانڈیو  نے وفاقی حکومت بارے حیران کن دعویٰ کر دیا 

  

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قیام کے ساتھ ہی حکومت پیچھے ہٹنا شروع ہو گئی ہے،تاریخ گواہ ہے جو حکومت پیچھے ہٹی اسے شکست فاش ہوئی ہے، پی ڈی ایم کے قیام کی دو ہفتوں کے اندر حکومت میں تقسیم واضح ہو چکی ہے، پنجاب اور کراچی کے جلسوں کے بعد حکمرانوں کی دوڑیں دنیا دیکھے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے ساتھ ہی حکومت پیچھے ہٹنا شروع ہو گئی ہے،تاریخ گواہ ہے جو حکومت پیچھے ہٹی اسے شکست فاش ہوئی ہے،ابھی تو پی ڈی ایم نے تحریک شروع نہیں کی اور ابھی سے خان صاحب کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، انتقام، نفرت اور علاقائیت کی جو سیاست کی جا رہی ہے اس کا انجام عوامی غیض و غضب ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی مقبول قیادت پر غداری کے مقدمات اور سندھ کے جزائر پر قبضے کی سازشیں کی گئیں، وزیر اعظم جو کچھ کر رہے ہیں یہ سیاست نہیں انتقام اور لوٹ مار ہے،مہنگائی بیروزگاری اور ناقص پالیسیوں سے تنگ عوام اپوزیشن کے اتحاد کے منتظر تھے،اپوزیشن کا اتحاد ہوتے ہی عوام نے حکمرانوں کو للکارنا شروع کر دیا ہے، پی ڈی ایم کے قیام کی دو ہفتوں کے اندر حکومت میں تقسیم واضح ہو چکی ہے۔

سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تنہا ہو چکے ہیں، جو ان کا دفاع کرتے تھے وہی وزرا جلد ان پر زبانی حملے کریں گے، وزیراطلاعات اپنی پیشرو مشیر اطلاعات کی طرح نوکری کیلئے سیاسی اخلاقیات کی حدیں پار کر گئے ہیں، یہ لوگ جو مرضی کر لیں اب ان کی زبان درازیاں انہیں نہیں بچا پائیں گی، پی ڈی ایم کے پنجاب اور کراچی کے جلسوں کے بعد حکمرانوں کی دوڑیں دنیا دیکھے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -حیدرآباد -