16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے پی ڈی ایم تحریک شروع، 18 کو کراچی میں کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان نے ’پیشگوئی‘ کردی

16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے پی ڈی ایم تحریک شروع، 18 کو کراچی میں کیا ہوگا؟ ...
16 اکتوبر کو گوجرانوالہ سے پی ڈی ایم تحریک شروع، 18 کو کراچی میں کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان نے ’پیشگوئی‘ کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت دوسال کی کارکردگی پرنااہل اورنالائق ثابت ہوئی،میں پریشان نہیں پرعزم ہوں،پاکستان کی تمام اپوزیشن پی ڈی ایم کےپلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں، پاکستان میں آئین کی عمل داری اورجائزحکومت پاکستان کےعوام کودیناچاہتےہیں،ووٹرکواس کی اپنی امانت واپس لوٹانے کیلئے میرا اورمریم نواز کا کردارہوگا،موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین دھاندلی کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی، موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،اس مرتبہ اپوزیشن جماعتوں سےگلےشکوےدورہوگئےہیں،سول نافرمانی کی تحریک سےپہلےحکومت کاکام تمام کردیں گے،ہمارافوج اور فوجی قیادت کےساتھ کسی قسم کوکوئی تنازع نہیں ہے۔

جاتی امرا میں مریم نواز شریف اور نون لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مریم نواز کا دعوت پرانتہائی مشکورہوں،آج کی ملاقات میں  سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے مشاورت ہوئی، موجودہ حکومت نااہل اورنالائق ثابت ہوئی، حکومت دھاندلی کے نتیجے میں وجود میں آئی، حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے،  احسن اقبال دیگرجماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کریں گے، گوجرانوالہ سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہوگا،اس مرتبہ اپوزیشن جماعتوں سےگلےشکوےدورہوگئےہیں،سول نافرمانی کی تحریک سےپہلےحکومت کاکام تمام کردیں گے،ہمارافوج اورفوج کی قیادت کےساتھ کسی قسم کوکوئی تنازع نہیں ہے،ہماری تحریک کا بنیادی مقصد عوام کوان کاحق دلاناہے،ہم قانون اورآئین کےدائرےمیں رہ کرچل رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل ،نالائق اوردھاندلی کی پیداوار ہے جو ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکا م ہوچکی ہے،عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے اورلوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں،پاکستان کے عوام مشکل حالات سے گزررہے ہیں، عام آدمی کی قوت خرید جواب دےچکی ہے،کیاپاکستان بنانےکایہ مقصدتھاکہ قوم کویہ دن دیکھنےپڑیں؟۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسہ سے پی ڈی ایم اپنی تحریک کا باقاعدہ آغاز کرے گی،18اکتوبر کو کراچی میں ایک بہت بڑا اجتماع ہوگا،اس کے بعد کوئٹہ میں 25اکتوبر کو جلسہ ہوگا، پی ڈی ایم کی تحریک کی کوششوں سے عوام میں شعور پید اہوگا، ہم پاکستان میں آئین کی عمل داری اورعوام کو جائزحکومت دینا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کےتابع پارلیمانی نظام قوم کودیناچاہتےہیں،ہرطرح کےہتھکنڈوں سےبےنیازہوکرمیدان میں نکلےہیں،میں پریشان اور خوفزدہ  نہیں بلکہ پرعزم ہوں۔

مزید :

قومی -